قاہرہ30جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مصر کی ایک عدالت نے آٹھ مشتبہ مسلم شدت پسندوں کو پولیس اہلکاروں پر حملے کے جرم میں سزائے موت سنا دی ہے۔اطلاعات کے مطابق ان افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے چار برس قبل دارالحکومت قاہرہ کے قریب ایک تھانے پر حملہ کیاتھا۔ اس مقدمے میں مجموعی طورپر 68ملزمان شامل ہیں جن میں سے باقی کے خلاف فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیاہے۔عدالتی فیصلے کو مصری قانون کے مطابق مشورے کے لیے مفتی اعظم کوارسال کردیاگیاہے۔ بتایاگیاہے کہ اس مقدمے کا حتمی فیصلہ دس اکتوبر کو سامنے آئے گا۔